حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ہندوستان میں دریافت نو۔۔۔ محمد طارق خان ۔۔۔ Rediscovering Jesus in India by Muhammad Tariq Khan
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ہندوستان میں دریافت نو پس منظر میں ایک طویل عرصے سے تقابل ادیان کا طالب علم ہوں۔ سیاحت اور کاروباری ضروریات کے تحت میں نے ایشیا ور افریقہ کے بہت سے ممالک کا سفر کیا۔ اور اس دوران مجھے متعدد نسلی، ثقافتی اور مذہبی پس منظر رکھنے والے افراد سے ملنے کا شرف حاصل ہوا۔ میں ایک روایتی پاکستانی مذہبی رجحان رکھنے والے گھرانے میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا جس کی وجہ سے دنیا، اس میں رہنے والے لوگوں اور ان کی ثقافت اور مذہب کے بارے میں مرے خیالات ابتداٌ روایتی اور کسی حد تک محدود تھے۔ تاہم مسلسل سفر اور اس دوران مختلف رنگ و نسل، ثقافت اور مذاھب کے لوگوں سے ملاقات نے میرے ذہنی اور فکری افق کو وسعت دی۔ میں ہمیشہ سے ایسے سوالات کے تسلی بخش جوابات کا متلاشی تھا جو مجھے مرے گھر یا مسجد سے نہیں ملتے تھے مثلاٌ دنیا کیونکر وجود میں آئی؟ تخلیق انسانی کے پیچھے کیا راز پوشیدہ تھے؟ اتنی بڑی کائنات میں آخر زمین پر ہی زندگی کے آثار کیوں پائے جاتے ہیں؟ اور ہر مذہب کے پیرو کار اپنے مذہب کی سچائی کے دعوے دار ہیں، لیکن وہ کونسا مذہب ہے جو ان ا ور ان جیسے دیگر منطقی سوالات کے ج...